آرمی چیف کی پاک فوج کے موجودہ و ریٹائرڈ افسران سے ملاقات

0

لاہور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز لاہور کے کور ہیڈ کوارٹرز میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں اہم قومی امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کور ہیڈکوارٹر لاہور پہنچے جہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل  ماجد احسان نے ان کا استقبال کیا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے پاک فوج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران سے ملاقات  میں امن و امان کے حوالے سے کیے گئے اقداماتاور مستقبل میں درپیش چیلنجز  پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امن وسلامتی

ملاقات کے اختتام پر افسران نے آرمی چیف کو مختلف تجاویز دیں اور ان کو دورے پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کرنے والوں میں  سابق آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت اورجنرل راحیل شریف، نائب  آرمی چیف جنرل احسن سلیم حیات، چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل طارق مجیداور جنرل راشد محمود شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.