سابق صدر کی مشکلات میں اضافہ، نیشنل بینک کے سابق سربراہان وعدہ معاف گواہ بن گئے

0

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت کو بتایا کہ نیشنل بینک کے دو سابق سربراہان سابق صدر اور شریک چیئر مین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے خلاف پارک لین میں وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

بدھ کو احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف پارک لین  ریفرنس  کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران  ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت سے کہا کہ  نیشنل بینک کے سابق سربراہران  علی رضا اور قمر حسین  سابق صدر کے خلاف کو گواہان کی لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر خان عباسی نے بتایا کہ بینک کے دونوں سابق سربراہان ان 61 گواہوں میں شامل ہیں جن کو نیب سابق صدر کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لئے عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی رضا نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ  اومنی گروپ کے ڈائریکٹر  عبدالغنی مجید سابق صدر آصف زرداری اور نیشنل بینک کی انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے تھے، علی رضا نے کہا کہ عبدالغنی مجید نے  نیشنل بینک انتظامیہ کو قرضہ کی منظوری کیلئے سابق صدر کا پیغام پہنچایا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے آصف زرداری کی بریت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ وہ پارک لین کیس میں ان پر فرد جرم عائد کرے اور استغاثہ کو ان کے اور دیگر ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کرنے کی اجازت دے۔

پارک لین کیس میں سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو  چار ارب کا نقصان پہنچایا ہے، پارک لین کمپنی نے فرنٹ کمپنی پارتھینون کے ذریعے کراچی میں بے نامی جائیداد بنائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.