ترکی نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو نئے قانون سے جکڑ لیا

0

انقرہ: ترکی نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے لئے سخت قانون منظور کرلیا ، گزشتہ ماہ صدر طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے بارے میں نئے قواعد منظور کئے جائیں گے اور جس کمپنی نے ان پر عمل نہ کیا ، اس کی ترکی میں رسائی بند کردی جائے گی۔

ان کا یہ اعلان ایسے موقع پر سا منے آیا تھا جب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بیٹی کے ہاں ولادت کی خبر پر غیر اخلاقی تبصرے کئے تھے ، ان میں سے اکثر کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

صدر طیب اردوان کی ہدایات کے مطابق منگل کو یہ بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا اور بدھ کو اس کی منظوری بھی حاصل کرلی گئی ، اس بل کے تحت فیس بک، اور ٹوئٹر سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ کمپنیوں کے لئے ترکی میں دفاتر کھولنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ انہیں ترک حکومت کی شکایات پر کارروائی کرنی پڑے گی ، کوئی بھی ایسا مواد جو ترک حکومت ہٹانے کو کہے گی متعلقہ کمپنی کو ڈیڈ لائن کے اندر اسے ہٹانا ہوگا، 

ترک حکومت کی درخواست پر اگر کسی کمپنی نے کارروائی نہ کی تو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور اس کی رسائی ملک میں روکی جاسکے گی، اس کے علاوہ ایسی سوشل میڈیا کمپنی کے اشتہارات پر بھی پابندی لگائی جاسکے گی۔

ترک حکومت پہلے ہی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرتی ہے، اور بالخصوص صدر اردوان اور ترک فوج پر تنقید کرنے والوں کے خلاف فوری قانون حرکت میں آتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.