پاکستان اسپورٹس کلب جلد بیرگامو میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرے گا

0

(بیرگامو/اٹلئ ):پاکستان اسپورٹس کلب کے سینئر چیئرمین چوہدری شمریز گوندل نے کہا ہے کہ اٹلی میں جلد کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال ہونگی، کورونا کی وباء کے بعد اجازت ملتے ہی بیرگامو میں پاکستان اسپورٹس کلب کی جانب سے کمیونٹی کے لیے میلے کا انقعاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرگامو میں پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی جانب سے ضلعی عہدیداروں کو نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے اور پی ٹی آ ئی کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سینئر چیئرمین چوہدری شمریز گوندل نے مزید کہا کہ بیرگامو نے ثابت کردیا ہے کہ وہ تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔

کورونا وائرس نے سیاسی و سماجی سرگرمیوں کو بھی معطل کررکھا ہے تاہم جلد ہی اسپورٹس کلب کے صدر چوہدری فیصل ساہی کی سرپرستی میں بیرگامو میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اٹلی سمیت یورپ بھر سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں والی بال،کبڈی، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کلب اٹلی میں کھیلوں کے میدانوں کو کبھی ویران نہیں ہونے دےگا اور کمیونٹی کےلیے ہمیشہ کی طرح صحت مندانہ تفریح کے پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.