کرونا فنڈ کیلئے جھوٹ بولنا اطالوی کاروباری افراد کو مہنگا پڑگیا، 12 گرفتار

0

روم: اٹلی میں کرونا سے متاثرہ کاروباری اداورں کے لئے مختص فنڈز جھوٹ بول کرلینا لوگوں کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ایسے افراد کے خلاف آپریشن اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی پولیس نے ان افراد اور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات اور آپریشن شروع کردیا ہے ،جو جعلی اعداد وشمار اور جھوٹ کے ذریعہ اپنا نقصان ظاہر کرکے حکومت سے کرونا معاونتی فنڈ حاصل کرچکی ہیں،یا اس کے لئے دستاویزات جمع کرائی تھیں،پولیس نے ایسے 12 افراد کوگرفتار کرلیاہے، ان کے علاوہ مزید 132 افراد کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں ،یہ کا رروائی سینٹرل ریجن ’’لی مارچ‘‘ میں کی گئی ہے،

گرفتارافراد پر جعلسازی سے خود کوبینک ناہندہ قرار دینے ، ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں ، مجموعی طورپر 130 ملین یوروکے فراڈ کااندازہ لگایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.