کرونا یا بیروزگاری کا غم ؟، ابو ظہبی میں بھارتی جوڑا مردہ پایا گیا 

0

ابوظہبی: ابوظہبی شہر میں ایک بھارتی جوڑا اپنے فلیٹ میں مردہ پایا گیا ہے

 

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ جندرانن پیٹری اور اس کی 52 سالہ بیوی منیجا گزشتہ 18 برسوں سے عرب امارات میں مقیم تھے، جندرانن پیٹری جو ایک ٹریول کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے ملازم تھے ، ان کی ملازمت گزشتہ ماہ کمپنی نے موجودہ حالات کے تناظر میں ختم کردی تھی، جس کے بعد جندرانن نے اپنی کار بھی فروخت کردی تھی، جوڑے کا ایک ہی بیٹا ہے، جو ابوظہبی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد بنگلور میں ملازمت کررہا ہے، مذکورہ بھارتی جوڑا مدینت زید میں رہائش پذیر تھا۔

خلیجی اخبار نے ابو ظہبی میں کیرالہ سوشل سینٹر کے نائب صدر کرشنا کمارکے حوالے سے بتایا ہے کہ بنگلورمیں موجود اس جوڑے کا بیٹا انہیں تین چار روز سے کال کرتا رہا، لیکن فون اٹینڈ نہ ہونے پر اس نے کمیونٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا ، جنہوں نے پولیس کو آگاہ کیا، بیٹے کی فون پر درخواست کے بعد پولیس نے دروازہ توڑا تو اندر جوڑے کی لاشیں پڑی تھیں، اب ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے کا انتظارہے۔

دوسری طرف کیرالہ کمیونٹی کی طرف سے لاشیں بھارت بھجوانے کےلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، جند رانن کے دوستوں اور جاننے والوں کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ملازمت چلے جانے کے بارے میں کسی کونہیں بتایا تھا ، اوروہ شائید اسے چھپانے کی کوشش کررہا تھا۔

واضح رہے کہ کرونا بحران کی وجہ سے ابو ظہبی سمیت یو اے ای میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں، تاہم اس کی بیوی مینیجا کی ملازمت جاری تھی، اور وہ گزشتہ اتوار کو آخری بار اپنے دفتر گئی تھی، جس کے بعد سے جوڑے کو کسی نےنہیں دیکھا تھا، اس بھارتی جوڑے کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ سادہ زندگی گزار رہےتھے، اور انہوں نے کسی قسم کی معاشی مشکلات کا تذکرہ کسی سے نہیں کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.