اسپین میں کرونا کی نئی لہر، برطانیہ نے محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا

0

بارسلونا: ااسپین میں کرونا کی دوسری لہر کے بعد برطانیہ نے اسے محفوظ ممالک کی فہرست سے فوری طور پر نکال دیا ہے، جس کے بعد اسپین سے برطانیہ آنے والے تمام مسافروں کیلئے 14 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگیا ہے.

برطانیہ نے یہ فیصلہ ایسے موقع پرکیا ہے ، جب اسپین میں کرونا کی دوسری لہر کے آثار واضح ہوگئے ہیں اور گزشتہ روز 971 نئے کیس سامنے آئے، زیادہ کیسز کاتالونیا کے علاقے سے سامنے آرہے ہیں جس میں شامل بارسلونا برطانوی سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے اسپین کو محفوظ ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کے بعد اب اسپین سے واپس آنے والے برطانوی سیاحوں کو بھی 14 روز کے لئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا، جس سے اسپین جانے والے برطانوی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔

برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ اسپین کا صرف ناگز یر صورت میں ہی سفر کریں ، برطانوی حکومت کے اس اعلان کے بعد ملک کی کئی سیاحتی کمپنیوں نے اسپین کے ٹورز منسوخ کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.