آیا صوفیا مسجد میں امام نے خطبے کے دوران تلوار تھام کر خلافت عثمانیہ کی یاد تازہ کردی

0

استنبول: جامع مسجد آیا صوفیا میں خطبہ جمعہ کے دوران   ترکی کےوزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ایرباش نے تلوار تھامی ہوئی تھی جو سلطنت عثمانیہ کے دور کی روایت ہے۔

تفصیلات کے مطابق استنبول کی تاریخی جامع مسجد آیا صوفیا میں نماز جمعہ کے دوران  فتح قسطنطنیہ کی یاد تازہ ہوگئی، نماز کی ادائیگی  سے قبل آیا صوفیا کے چاروں میناروں پر موجود موذن  نے اذانیں دیں۔

ترکی کے وزیر مذہبی امور دیانت پروفیسرعلی ایرباش نے فتح کی علامتوں کے ساتھ خطبہ جمعہ پڑھا، انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ میں تلوار تھام رکھی تھی جبکہ ان کے اوپر دو سبز جھنڈے بھی لگے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ تلوار خلافت عثمانیہ کے دور کی روایت ہے اور فتح کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے تلوار ہاتھ میں تھام کر جہاں ایک طرف دشمنان اسلام کو پیغام دیا، تو دوسری جانب مسلمانوں کو اتحاد اوراعتماد کا، انہوں نے کہا کہ آیا صوفیا فتح کی علامت ہے، سلطان محمد فاتح نے آیا صوفیا مسجد کو قیامت تک مومنین کے وقف کردیا تھا۔

اس سے قبل ترک صدر طیب اردوان نے قرآن پاک کی سورہ الفتح کی تلاوت بھی کی۔

آیا صوفیا مسجد میں آج جمعہ کی نماز کا بڑا اجتماع ہوا، جس میں  ایک اندازے کے مطابق ترک صدر ، وزرا، اعلیٰ شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ  سمیت  3 لاکھ 50 ہزار نمازیوں نے شرکت کی ۔

اس تاریخی لمحے میں شامل ہونے کیلئے ترکی کے دیگر شہروں سمیت دنیا بھر سے مسلمانوں نے شرکت کی، نماز کی ادائیگی کیلئے ہزاروں افراد صبح  سے ہی آیا صوفیا کے اطراف میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مسجد میں  جگہ نہ ملنے کے باعث لاکھوں شہریوں نے باہر گلیوں اور سڑکوں پر نماز ادا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.