کرونا پر قابو پانے کیلئے نیشنل کمانڈ سینٹر نے بہت کام کیا، صدر مملکت

0

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کرونا پر قابو پانے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے این سی او سی کا دورہ کیا، جہاں این سی او سی کے کو آرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، وفاقی وزرا فخر امام، پیر نور الحق قادری، مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے جبکہ اجلاس میں صوبوں سے چیف سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈی جی آپریشن میجر جنرل محمود گورا یا نے صدر کو این سی او سی کے کردار اور وبا پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ صدر کو صحت کی سہولتوں میں توسیع اور بہتری سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انہیں بتایا گیا کہ تمام ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے، بستروں اور وینٹی لیٹر ز میں اضافہ کیا گیا ہے، مریضوں کا پتہ چلانے کیلئے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریسنگ کا طریقہ اپنایا گیا ہے۔

اس موقع پر صدر نے این سی او سی کے کردار اور ایس او پیز پر عمل کیلئے عوام کے تعاون کو سراہا۔ جس کے نتیجے میں وبا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے، صدر عارف علوی نے صوبوں کو ہدایت دی کہ وہ عید اور محرم کے دوران بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کیلئے کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.