سعودی عرب میں 5 بہن بھائیوں کے قتل کی پراسرار واردات 

0

ریاض: سعودی عرب میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں بھائی اور اس کی 4 نوجوان بہنوں کو قتل کردیا گیا ہے، سعودی عرب کے صوبہ الحسہ میں الشعبہ کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے،

سعودی میڈیا کے مطابق پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے کہ آخر کیوں کسی نے ان بہن بھائیوں کو قتل کیا، اور اس میں کون ملو ث ہے، مقتولین کی عمریں 14 سے 22 برس کے درمیان تھیں، چار بہنوں کا بھائی یونیورسٹی کا طالبعلم تھا اور وہ پانچوں بہن بھائی والدین کے ہمراہ نیا اپارٹمنٹ دیکھنے آئے تھے۔

مقتولین کے چچا اسماعیل خلیفہ الصالح نے سعودی اخبار ’’عکاز ‘‘ کو بتایا ہے کہ بچوں کو اپارٹمنٹ میں چھوڑ کر والدین مارکیٹ گئے تھے، لیکن جب وہ واپس پہنچے تو دروازہ اندر سے بند تھا، اور دستک کے باوجود کسی نے نہ کھولا، جس کے بعد دروازہ توڑا گیا ،تو اندر بچوں کی لاشیں پڑی تھیں، اس پر فوری پولیس کو اطلاع دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.