ترکی نے آرمینیا کیخلاف آذربائیجان کی فوجی مدد کا اعلان کردیا

0

استنبول: آرمینیا سے برسرپیکار وسط ایشیائی مسلم ریاست آذربئیجان کو ترکی نے فوجی مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اور اس کے ساتھ اس حوالے سے معاہدہ پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔

ترکی کی جانب سے اپنے دفاعی ترکش کے سب سے بڑے ہتھیار یعنی ڈرون آذربائیجان کو فراہم کرنے کے اعلان کے بعد آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان سرحدی لڑائی کا پانسہ پلٹنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، اس سے پہلے آرمینیا کا پلڑا بھاری نظر آرہا تھا، ترکی نے اپنے دفاعی ترکش کے سب سے بڑے ہتھیار یعنی ڈرون آذربائیجان کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام اور لیبیا میں ترکی نے ڈرونز کی مدد سے ہی جنگ کا پانسہ پلٹا ہے۔

ترک وزیردفاع کا کہنا ہے کہ ترکی کے ڈرون طیارے اور میزائل ہر وقت آزربائیجان کیلئے حاضر ہیں، ترکی نے اپنے مسلمان آزری بھائیوں کو جنگ میں ہر ممکن تعاون فراہم کر ے گا، انہوں نے یہ بات آزربائیجان کے وزیر دفاع اور ترک ڈیفنس انڈسٹری کے وفد کے ساتھ مشترکہ ملاقات۔اور معاہدہ کےموقع پر کہی۔

ترک صدر طیب رجب ار دوان نے بھی آذربائیجان کو مکمل تعاون یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمینیا سول آبادی پر حملے کر رہا ہے۔ ترکی اس مشکل وقت میں آذربائیجان کو کسی صورت اکیلے نہیں چھوڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.