کراچی میں پہلے گرمی کا ریکارڈ ٹوٹا، پھر تیز بارش نے شہر ڈبودیا

0

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی موسلادھار بارش نے  شہر کو ڈبودیا  ہے، سڑکیں تالاب بن گئیں ، جبکہ تیز  آندھی کے باعث  کئی درخت اور پول بھی  گرگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  جمعہ کو  پہلے 62 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹا ، آخری بار 1958 میں جولائی کے مہینہ میں42.2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جبکہ آج شہر کا درجہ حرارت ایک وقت 42.6 تک پہنچ گیا تھا ، اس  کے بعدچار بجتے ہی شہر میں  تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جس نے  پورے شہر کو جل تھل کردیا۔

شہر میں ہونے والی بارش کے بعدسڑکوں پرگھٹنوں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہوگیا، جس سے  گاڑیاں خراب اور ٹریفک جام  ہوگیا ،جس سے شہریوں کو شدیدپریشانی  کا سامنا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی فراہمی بھی معطل ہے۔

شہر میں سب سے زیادہ بارش صدر  ، آئی آئی چند ریگر روڈمیں 42 ملی میٹر، لانڈھی ، کورنگی  اورقائد آبادمیں 40، شارع فیصل، ڈرگ روڈ اور فیصل بیس میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ،گلشن اقبال میں 15، لیاقت آباد، گولیمار اور ناظم آباد میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.