اٹلی میں تارکین وطن کا کیمپ میں ہنگامہ، متعدد فرار ہوگئے

0

میسینا: اٹلی میں تارکین وطن کے کیمپ میں کچھ افراد نے ہنگامہ کردیا اور اس کی آڑ میں فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن ان کی یہ کوشش پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق میسینا کے کیمپ میں مقیم تارکین وطن نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اس کی آڑ میں فرار کی کوشش کی ، جس سے ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوگیا، جس کی حالت بہتر ہے، تاہم اس کی ٹانگ پر زخم آئے ہیں۔

اطالوی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فرار کی کوشش کرنےوالے تارکین وطن کو پکڑ لیا، تاہم اس دوران 30 کے قریب تارکین وطن چھپ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات کو پیش آیا ہے، پولیس فرار ہونے والے تارکین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.