بھارت کو ایک اور جھٹکا، 15 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری رک گئی

0

دہلی: بھارت کے لئے 2020 برا سال ثابت ہورہا ہے، اور خصوصاً خارجہ محاذ پر ایک کے بعد ایک بری خبر بھارت کو مل رہی ہے، اور تازہ معاملہ یہ ہے کہ سعودی عرب نے بھارت میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری روک دی ہے، جس کےبعد بھارت کے بڑے امبانی گروپ کے ادارے ریلائنس کے حصص کی قیمتیں بھی گرگئی ہیں۔

سعودی عرب نے گزشتہ برس تیل کی سرکاری کمپنی آرامکو کے ذریعہ ریلائنس کے 20 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، اور یہ بھارت میں سعودی عرب کی بڑی سرمایہ کاری قرار دی جارہی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے بہت خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اس سرمایہ کاری کو مارچ 2020 تک عملی شکل دی جانی تھی، تاہم اب مکیش امبانی نے اعلان کیا ہے کہ نامعلوم وجوہات اور توانائی مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث یہ سعودی سرمایہ کاری فی الحال رک گئی ہے۔

امبانی کے اس اعلان کے بعد ریلائنس کے حصص کی قیمت میں 6 فیصد کمی دیکھی گئی، تاہم مکیش امبانی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کی سرمائے کی ضرورت پہلے ہی پوری ہوچکی ہے، البتہ اس کے باوجود وہ آرامکو کے ساتھ تعلقات کا اہمیت دیتے ہیں اور طویل شراکت داری کے خواہشمند ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.