ایران: تنصیبات میں دھماکوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور تنصیبات پر دھماکہ ہوگیا

0

تہران: ایران کی ایک اور تنصیبات پر پراسرار دھماکہ ہوا ہے، پیر کی کی صبح مشہد کے قریب صنعتی کمپلیکس میں زوردار دھماکے سنائی دئیے، ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکے گیس کے ٹینک میں آگے لگنے سے ہوئے۔

خبر ایجنسی نے فائربریگیڈ کے سربراہ جاوید جہاں دوست کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمپلیکس کے 6 ٹینکوں میں آگ بڑھک اٹھی تھی، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے، یہ تازہ دھماکے اور آتشزدگی کا واقعہ ایران میں جون کے آخری ہفتہ سے شروع ہونے والے پراسرار دھماکوں کا تسلسل ہے، جس میں ایران کی ننطاز ایٹمی تنصیبات سمیت کئی حساس مقامات نشانہ بن چکے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک نتائج تک نہیں پہنچے، ان دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم مبصرین ان دھماکوں کے حوالے سے اسرائیل کی طرف اشارہ کرتے ہیں ، تاہم اسرائیلی وزیردفاع کہہ چکے ہیں کہ ایران میں ہونے والے ہر واقعہ کا ذمہ دار ان کا ملک نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.