لاہور سے کراچی 7 گھنٹے کا سفر مگر کیسے ؟

0

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کے عظیم منصوبے ایم ایل ون پر اسی سال کام شروع ہوگا، ٹرین لاہور سے کراچی 7 گھنٹے میں پہنچا کرے گی.

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین سے اس منصوبے کی منظوری کیلئے بہت کاوشیں کیں، ریلوے کا حل ایم ایل ون ہی ہے، نئے سگنل نئے ٹریک ہوں گے۔

چیف جسٹس نے فرمایا کے شیخ رشید ایک لاکھ نوکریاں کیسے دے گا؟ چین نے اپنے بجٹ میں ان پیسوں کو شامل کیا ہوا ہے۔ چین کے پاس پیسے نہیں ختم ہوتے۔ ہم وعدے پورے کریں گے۔ ایم ایل ون پر ٹرینیں 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلیں گی ، ، اسے بعد میں 200 کلومیٹر تک بلکہ بلٹ ٹرین میں بھی تبدیل کیا جاسکے گا، منصوبے کیلئے 10فیصد انجینئر چین سے اور 90 فیصد تمام عملہ پاکستانی ہوگا۔

سیاسی پیشگوئیاں 

وز یر ریلوے نے سیاسی پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جولائی اہم مہینہ ہے، نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے، چیف جسٹس نے جو فیصلہ دیا ہے، وہ میری تاریخ کا بڑا فیصلہ ہے، 120 دن میں 120 عدالتوں سے یہ سارا گندا ماحول ختم ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.