پاکستانی معیشت کیلئے خوشگوار ہوائیں چلنے لگی

0

اسلام آباد: پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبریں آرہی ہیں  فلپائن نے پہلی بار پاکستانی سیمنٹ منگوانے کا آرڈر دے دیا ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل اسپورٹس ڈریس بنانے والی کمپنی “ہوھوگو باس” نے بھی پہلی بار اپنے اسپورٹس ڈریس بنانےکے آرڈر پاکستان کو بھی دیئے ہیں۔

کرونا بحران کے بعد ایک طرف دنیا میں لاک ڈاؤن اور دیگر مسائل کی وجہ سے اکثر ممالک کی معیشت متاثر ہوئی ہے، تاہم پاکستان کیلئے اس میں نئے مواقع پیدا ہوگئے ہیں، بالخصوص بھارت میں سخت لاک ڈاؤن سے اس کی برآمدات میں جو خلاٗ پیدا ہوا ہے، وہ بھی پاکستان کو پر کرنے کا موقع مل رہا ہے، اس کی وجہ حکومت کی وہ کامیاب حکمت عملی ہے، جس کےتحت پاکستان نے ایک ماہ بعد ہی صنعتیں کھول دی تھیں۔

طبی آلات کی تیاری 

جب مارچ میں کرونا بحران شروع ہوا، تو پاکستان ماسک سے لے کر وینٹی لیٹر اور حفاظتی طبی سامان تک، ہر چیز میں دوسرے ملکوں کا محتاج تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ سول اور عسکری اداروں کا اجلاس بلا کر انہیں ٹاسک دیا کہ ہم ایٹم بم بناسکتے ہیں، تو یہ طبی آلات کیوں نہیں، لہذا وہ طبی سامان کی پاکستان میں تیاری شروع کریں۔

جس کے بعد پاکستانی اداروں نے نجی شعبے کے اشتراک سے ان چیزوں کی تیاری شروع کی، اور اب 3 ماہ بعد این 95 ماسک سے لے کر وینٹی لیٹر تک پاکستان میں تیار ہورہے ہیں، جبکہ حفاظتی لباس اور عام ماسک تو پاکستان نے برآمد بھی کرنا شروع کردئیے ہیں، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں ،اسی طرح عسکری اداروں کے تعاون سے وینٹی لیٹرز کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے، اور جلد ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد ان کی برآمد کی پوزیشن پاکستان حاصل کرلے گا۔

این 95 ماسک

این 95 ماسک جن کی دنیا میں اس وقت بہت مانگ ہے، وہ پاکستان میں اب ملکی ضرورت سے زائد تیار ہورہے ہیں، جس پر نجی شعبے نے ان کی برآمدکی اجازت طلب کی ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا، جس میں این 95 ماسک کی برآمدکی درخواست کا جائزہ لیا، تاہم مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے ملک میں موجود سرجیکل ماسک کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ضروری ہے، جس کے بعد آئندہ چند ہفتوں میں برآمدکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.