پاکستان اور چین مل کر لداخ میں حملہ کرنے والے ہیں، بھارتی واویلا

0

دہلی: پاکستان اور چین  مل کر لداخ پر ایک بڑا حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ،بھارتی فوج کی  نیندیں حرام ہوچکی  ہیں ،پاکستان نے لداخ میں  کارروائی کیلئے 20 ہزار سے زائد  اضافی فوجیوں کو شمالی علاقے میں پہنچادیا ہے۔

 یہ واویلا بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اعلیٰ بھارتی فوجی حکام کے حوالے سے کیا ہے ،تاہم پاک فوج کے ترجمان نے گلگت بلتستان میں اضافی فوج کی تعیناتی اور اسکردو ائیر بیس پر چینی فوج کی موجودگی کی رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ،ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں کوئی چینی فوجی موجود نہیں۔

بھارتی رپورٹ

 انڈیا ٹوڈ ے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان اور چین لداخ پر مل کر بڑا حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ،پاکستان نے لداخ میں  کارروائی کیلئے 20 ہزار سے زائد  اضافی فوجیوں کو شمالی علاقے میں پہنچادیا ہے ، یہ واویلا بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اعلیٰ بھارتی فوجی حکام کے حوالے سے کیا ہے ۔

 رپورٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف بیک وقت دو محاذ کھولنے کیلئے موقع کے انتظار میں ہے ، بھارتی فوجی حکام  کے مطابق  پاکستان نے مشرقی لداخ سے ملحقہ علاقے میں 20 ہزار اضافی فوجی منتقل کئے ہیں ، اس کے ساتھ  البدر تنظیم  کا چین کے ساتھ براہ راست رابطہ کرایا گیا ہے ، جس کے ذریعہ چین اور پاکستان کشمیر میں بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ۔

بھارتی فوجی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لداخ میں چینی فوج کی نفری بھی 20 ہزار کے قریب ہے اور اب پاکستان نے بھی ملحقہ علاقے میں  اتنی ہی فوج پہنچا دی ہے ،جو بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

 اس کے ساتھ البدر تنظیم کے جنگجووں کے ذریعہ  بھارت کی سرحدی چوکیوں اور کشمیر میں تنصیبات کو نشانہ بنانے  کا  منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جس کیلئے سخت تربیت یافتہ 100 جنگجووں کا گروپ تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان اور چین کی طرف سے بڑھتے خطرات  کے بعد دہلی میں بھارتی فوج اور اعلیٰ انٹیلی جنس حکام کے اجلاس ہوئے ہیں،جس میں ان خطرات سے نمٹنے کیلئے  حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے ، اس دوران انڈین میڈیا کے ایک حصے نے  لداخ  کی وادی گلوان میں چینی فوج کے ساتھ پاکستانی فوجی موجود ہونے کی  رپورٹ بھی چلائی ہے ۔

چین کا جواب

 چینی حکام نے وادی گلوان میں پاکستانی فوجیوں کی موجودگی کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے ، چینی حکومت کے قریبی سوشل میڈیا اکاؤئنٹس  پر چینی ذرائع  کے حوالے سے بتایا گیا  ہے کہ چین میں زیر تعلیم کچھ پاکستانی طلبا لداخ کا دورہ کرنا چاہتے تھے ،جس  پر انہیں گلوان کی سیر کرائی گئی ہے ، اور پاکستانی طلبا نے گلوان  کے دورے  کو بہت خوشگوار قرار دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.