امریکہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، کرونا کیس یومیہ ایک لاکھ  پہنچنے کا خدشہ

0

واشنگٹن: امریکہ میں کرونا صورتحال خطرناک حدود میں داخل ہورہی ہے، گزشتہ روز امریکہ میں 30 ہزار سے زائد نئے کیس اور 556 ہلاکتیں ہوئیں، تاہم اس سے بڑے خطرے کی گھنٹی امریکہ کے سرکاری ماہر ڈاکٹرانتھونی فوسی نے بجادی ہے اور کہا ہے کہ اگر شہریوں نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کیا تو روزانہ کی بنیاد کیسز کی تعداد ایک لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

انہوں نے سینیٹ کو بتایا کہ ہم خطرناک زون میں داخل ہوسکتے ہیں،اس وقت ہمارے پاس روزانہ 40 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، اگر یہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی، تو مجھے حیرانی نہیں ہو گی ۔

دوسری طرف مریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کرونا ویکسین کی منظوری کے لیے جو شرائط جاری کی ہیں،ان کے مطابق اس ویکسین کو قبول کیا جائے گا ،جو وبا کی کم از کم 50 فیصدشدت کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو ۔

ادھر فغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کرونا کے ڈر سے کابل کا دورہ منسوخ کردیا ہے اور آن لائن اجلاس کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.