لاہور میں کرونا سے بچی کی ہلاکت، حقیقت کیا؟

0

لاہور: کرونا سے اب تک اللہ تعالی نے دنیا بھر کے بچوں کو محفوظ رکھا ہے،اور پوری دنیا میں   کرونا سے متاثر ہونے والوں میں بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم  منگل کو پنجاب میں11 سالہ بچی کی کرونا  سے موت پر پاکستانی میڈیا میں بہت  خبریں چلیں،اور بچوں  پر ایسی خبروں کے منفی  اثرات کو مدنظر رکھے بغیر تبصرے کئے گئے ۔

حقیقت میں یہ 11 سالہ بچی کرونا سے زیادہ اپنی دائمی جگر کی بیماری کے باعث فوت ہوئی ہے، کرونا  کا  وائرس بھی جگر پر حملہ کرتا ہے،لیکن اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ مریم   پیدائشی جگر  کے مرض میں مبتلا تھی، اور ا س کا انتقال بھی اسی عارضے میں ہوا۔

چلڈرن ہسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے بھی میڈیا  کو یہی بتایا کہ بچی کا اگرچہ کرونا پازیٹو آگیا تھا، تاہم وہ پہلے سے جگر کے دائمی مرض میں مبتلا تھی اور ر اس کی جگر کی سرجری بھی ہوچکی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.