برطانیہ نے ٹیسٹ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کرونا فری قرار دیدیا، پریکٹس شروع

0

لندن: انگلینڈ کے دورے پرگئےہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم  کے 20 کھلاڑیوں اور 12 آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ نیگٹو آگئے ہیں اور برطانوی حکام نے انہیں  کلئیر کردیا ہے، دوسری جانب  کرونا پازیٹو آنے کی وجہ سے پاکستان میں روکے گئے 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی 2 مرتبہ منفی آنے کے بعد اب یہ کھلاڑی انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کا حصہ بننے کے اہل ہوگئے ہیں۔

 پی سی بی کے مطابق فخرزمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے گزشتہ 3 روز میں 2 بار ٹیسٹ کرائے  گئے اور دونوں بار ان کھلاڑیوں کے رزلٹ  منفی آئے ہیں ۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں،6 کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ 3 جولائی کو قومی ائیر لائن کے ذریعےمانچسٹر روانہ ہوگا،جہاں وہ پہلے سے موجود ٹیم کا حصہ بن جائیں گے ۔

برطانیہ میں ٹیسٹ

انگلینڈ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستانی ٹیم  کے 20 ارکان اور 12 آفیشلز وورسٹ  شائر میں 14 روزہ قرنطینہ میں ہی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کے  کرونا  ٹیسٹ کرائے ہیں، اور تمام  پاکستانی ٹیم اور عملہ کے ٹیسٹ کلئیر آگئے ہیں، جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو وورسٹ شائر کاوئنٹی کرکٹ کلب میں ٹریننگ اور پریکٹس کی اجازت دے دی گئی ہے، اجازت ملتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جانا ہے،جبکہ  باقی دو ٹیسٹ میچ  ساؤتھ  ہمپٹن میں 13 اور 21 اگست سے کھیلے جائیں گے ۔29 اور 31 اگست اور 2 ستمبر  کو  ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.