راولپنڈی: کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پردہشت گرد حملے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سےدہشت گردی کے خدشے پر پولیس اور سیکورٹی اداروں کو جڑواں شہروں میں حفاظتی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،جبکہ دونوں شہروں میں بھی ناکے لگاکر چیکنگ کی جارہی ہے۔
شہریوں سے کہا گیاہے کہ وہ باہر نکلتے وقت شناختی کارڈ ساتھ رکھیں ، جڑوا ں شہروں میں پولیس کا گشت بھی بڑھا یا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ پر ریڈ الرٹ کیا گیا ہے، اور اہم سرکاری اور تجارتی مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔