حکومتی کاوشوں سے پی آئی اے کو یورپ کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

0

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپین یونین نے قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے )کو تین جولائی تک فلائٹس آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے ائیر سیفٹی ایجنسی نے فوری طور پر یکم جولائی 2020 کو رات 12 بجے سے  پی آئی اے پروازوں پر یورپ میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا تاہم اب سیکٹری خارجہ کا ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی تک برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت مل گئی ہے۔

اجازت ملنے کےبعد پی آئی اے نے 01 جولائی کولاہور سے میلان اور 2 جولائی کومیلان سے سیالکوٹ کی پرواز  بحال کردی۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی لگادی

پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں،اور اجازت نامے کی منسوخی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیر لائنز میں 262 جعلی ڈگری  اور مشتبہ لائسنز کے حامل پائلٹ کام کررہے ہیں جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی ائیر لائن میں کام کرنے والے 150 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا تھا، یورپی یونین کے ائیر سیفٹی ایجنسی نے بھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے قومی ائیر لائن کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے، 

Leave A Reply

Your email address will not be published.