یورپی یونین نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی لگادی

0

کراچی: یورپی یونین نے قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے ) کی یورپ کیلئے تمام پروازوں پر 6 ماہ کیلئے پابندی لگادی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی پونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے قومی ائیر لائن کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو رات 12 بجے سے یورپین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو اختیار ہوگا وہ چاہیں تو ریفنڈ لے لیں یا بکنگ آگے کرالیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی  کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، اور ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئےاقدامات اٹھارہی ہے، پی آئی اے انتظامیہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتی ہے اور اس پابندی کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔

عبداللہ خان نے امید ظاہر کی کہ حکومتی اور پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر معطلی جلد ختم ہوجائے گی ۔

خیال رہے کہ حکومت نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیر لائنز میں 262 جعلی ڈگری  اور مشتبہ لائسنز کے حامل پائلٹ کام کررہے ہیں جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی ائیر لائن میں کام کرنے والے 150 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.