ارطغرل کا کردار نبھانے والے التان کس سے متاثر ہوگئے؟

0

استنبول :مقبول  ترک تاریخی سیرل ‘‘درلش ارطغرل  میں عثمانی سلطنت کے بانی عثمان  کے والد  ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے   ترک اداکار انجین التان نے ایک بار پھر پاکستانیوں کی محبت کو یاد کیا ہے،انہوں نے کہا کہ  ترک اور پاکستانی عوام ایک جیسا سوچتے ہیں،اوران کے کردار کی مقبولیت کی وجہ بھی یہی ہے۔

بی بی سی  ایشین نیٹ ورک  کو دئیے گئے انٹرویو  میں التان  کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی  جیسے مضبوط  لیڈر  کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے،اور میں ان کے زندگی کے مقصد اور اقدار سے محبت کرتا ہوں،میں ان سے متاثر ہوں ۔

 ڈرامے کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درلیش ارطغرل کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی بہترین کہانیوں کو پسند کرتے ہیں،ارطغرل اس لیے کامیاب رہا کیونکہ اس نے ناظرین کو ڈرامے کے ساتھ باندھے رکھا۔

التان  نے تسلیم  کیا کہ ڈرامے کی مقبولیت ان کی توقعات سے زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ جب ہم شوٹنگ کررہے تھے تو ہمیں  لگتا تھا کہ یہ ایک یادگار ڈراما ہوگا،لیکن جو مقبولیت اور شہرت اسے ملی ہے،سچ پوچھیں تو وہ ہماری توقعات سے کہیں زیادہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.