دبئی سے پاکستانیوں کی واپسی کا خصوصی آپریشن مکمل۔ اب واپسی کیسے ہوگی؟

0

دبئی : متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے 60 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لانے کا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، اور ہفتہ کو پی آئی اے کی آخری خصوصی پرواز بھی ہم وطنوں کو لے کر اسلام آباد پہنچی، اب جو پاکستانی دبئی سے واپس آنا چاہیں گے، انہیں معمول کی پروازوں کے ذریعہ آنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 21 مارچ سے لے کر 27 مئی تک  پی آئی اے نے 141 پروازوں کے ذریعہ 30 ہزار 229 پاکستانیوں کو دبئی سے وطن پہنچایا، 10 ہزار افراد یو اے ای کی مقامی ائیر لائنز اور 20 ہزار پاکستانی پی آئی اے کی ابوظہبی سے فلائتس کے ذریعے واپس پہنچے، ان میں سے 561 مسافروں کے پاس واپسی کے اخراجات نہیں تھے، جس پر پاکستانی قونصلیٹ نے ان کے ٹکٹ کے اخراجات برداشت کئے۔

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل محمد احمد امجد نے خصوصی آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا.

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں قونصل خانے نے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کی کوشش کی ہے، اس دوران 17 ہزار راشن بیگ تقسیم کئے گئے جبکہ بے گھر ہونے والے 450 افراد کو رہائش  اور طلبا کو 350 لیپ ٹاپ بھی فراہم کئے، اس حوالے سے مخیر حضرات نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.