بڑی ہمت ہے یہ کرپشن، منی لانڈرنگ سمیت ہر چیز کا دفاع کرلیتے ہیں ہم سے تو 25 روپے ڈیفنڈ نہیں ہورہے

0

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ن لیگ والوں کی ہمت ہے کہ وہ ہر چیز کا دفاع کرلیتے ہیں ہم سے تو پیٹرول پر بڑھائے گئے 25 روپے کا دفاع نہیں ہوپارہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏ابھی نون لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں جو کرپشن، پانامہ ، منی لانڈرنگ، جعلی میڈیکل رپورٹس، لاہور میں بیمار اور لندن کی واکس کا دفاع کر لیتے ہیں جبکہ دوسری جانب ہم تحریک انصاف والوں سے تو پیٹرول پر بڑھائے گئے 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہو پارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پہلی تاریخ کا بھی انتظار نہیں کیا تھا اور اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا تھا،جس پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول مافیا کو لگام ڈالنے کے بجائے اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

عوام کی جانب سے یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مصنوعات ندیم بابر (جن پر الزام ہے کہ وہ خود اس مافیا کا حصہ ہیں)، وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے استعفی لیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.