امریکی صدارتی امیدوار نے بھارت پر انگلیاں اٹھادیں، ہندو گروپ پریشان

0

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کے حریف صدارتی امیدوا ر اور سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے بھارت کے سیکولرزم کے دعووں پر سوالات اٹھاتے ہو ئے  مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کی متنازع قانون سازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس پر امریکہ میں مقیم  ہندو  تنظیموں کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے ۔

صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے  کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر کے عوام کے حقوق بحال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہیے، پرامن احتجاج  روکنا  اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے اقدامات سے جمہوریت کمزور ہوئی ہے۔

مسلمانوں کے حوالے سے اپنے انتخابی ایجنڈے کے بارے میں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی مسلمان دیگر ممالک میں موجود اپنے ہم مذہبوں کے حوالے سے جو  تشویش رکھتےہیں، میں انہیں سمجھتا ہوں۔

جوبائیڈن نے چین میں یغور مسلمانوں کی حالت زار پر بھی بات کی اور کہا کہ یغور مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائیں گے، سنکیانگ میں حراستی کیمپ اور ظلم کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، انہوں نے برما کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاستی امتیاز کی بھی مذمت کی۔

دوسری جانب بھارت کیخلاف بیان پر امریکہ میں ہندو گروپ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں، اور انہوں نے جوبائیڈن کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،  ہندو گروپوں نے ڈیمو کریٹ رہنما سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کی طرح امریکی ہندوؤں کیلئے بھی ایجنڈا جاری کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.