وینزویلا تیل لے جانے والے ایرانی کپتانوں کے اثاثے امریکہ نے ضبط کرلئے

0

واشنگٹن:امریکہ نے وینز ویلا کو ایرانی  تیل کی فراہمی بند کرانے کیلئے ایران کے ان 5 بحری جہازوں کے کپتانوں پر پابندیاں لگادی ہیں، جو رواں ماہ وینزویلا کیلئے تیل کی سپلائی لے کر گئے تھے، امریکہ نے ان ایرانی کپتانوں کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے، پابندیوں کے بعد یہ ایرانی کپتان امریکی پانیوں میں جہاز بھی نہیں چلاسکیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ یہ ایرانی کپتان وینزویلا کے صدر مادورو کی ان کے بقول  غیر قانونی حکومت کو 15 لاکھ بیرل تیل  سپلائی  کرنے میں ملوث ہیں،امریکہ کسی کو  وینزویلا پر عائد پابندیاں  توڑنے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ وینزویلا خود تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے،تاہم امریکی پابندیوں کے باعث اس کی تیل کی پیداوارعملی طور پر بند ہوچکی ہے اوروہ تیل کیلئے بھی دوسرے ملکوں کا محتاج  بنادیا گیا ہے،حالاں کہ امریکی پابندیوں سے قبل وینزویلا  تیل  فروخت کرنے  والا بڑا ملک تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.