حج کا عزم کرنے والوں کیلئے مایوسی، سعودی عرب نے بیرونی لوگوں پر پابندی لگادی

0

ریاض: سعودی حکومت نےاس سال اسلامی ممالک کے شہریوں کو حج کیلئے آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کورونا بحران کے باعث پاکستان سمیت کسی  اسلامی ملک سے کوئی عازم حج کیلئے سعودی عرب نہیں آسکے گا،

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت اس سال حج تو ہوگا، لیکن اس میں صرف وہ لوگ شریک ہوسکیں گے، جو سعودی عرب میں موجود ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں موجود تمام اسلامی ممالک کے شہریوں کو  محدود تعداد میں حج میں شرکت کی اجازت دی جائے گی اور اس کیلئے پرمٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی صورتحال  کی وجہ سے اس سال باہر  سے کوئی عازم  نہیں آئے گا۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  حج کےدوران بھی کورونا کے حوالے سےحفاظتی اقدامات کویقینی بنایاجائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.