جماعت الدعوۃ کے 4 مرکزی رہنماؤں کو ایک اور کیس میں سزا

9

لاہور: خصوصی عدالت نے کالعدم  قرار دی گئی جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں 5 برس تک  قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں، ان میں تنظیم کے سابق ترجمان یحیٰ مجاہد بھی شامل ہیں۔

خصوصی عدالت کے جج  اعجاز بٹر نے جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے یحییٰ عزیز عرف یحییٰ مجاہد اور پروفیسر ظفر اقبال کو پانچ پانچ برس قید اور 50 ہزار فی کس جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں جبکہ  تنظیم کے دیگر 2 مرکزی رہنماوں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اور حافظ عبدالسلام بن محمد کو ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

جن افراد کو سزا سنائی گئی ہے ان میں پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی تنظیم کے سربراہ حافظ سعید کے قریبی عزیز ہیں، پروفیسر ظفر اقبال جنہیں اس کیس میں 5 برس قید سنائی گئی ہے، انہیں فروری میں ایک اور کیس میں حافظ سعید کے ساتھ 11 برس قید کی سزا بھی دی گئی تھی، جس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جاچکی ہے ۔

توقع ہے کہ نئے کیس میں سزائیں بھی  ہائیکورٹ میں چیلنج کی جائیں گی، ان سزاؤں اور تنظیم  کے خلاف کارروائی کو پاکستان میں عمومی طور پر فنانشل ایکشن  ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی کارروائی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔

 امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کے زیر اثر ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال رکھا ہے، اور بلیک لسٹ میں ڈالنے کی دھمکی دی تھی، ایسی صورت میں پاکستان کیلئےعالمی لین دین کے راستے بند ہوجاتے۔

ماضی میں جماعت الدعوۃ کے خلاف جب بھی عالمی دباؤ پر ایسے الزامات پر کارروائی کی گئی ہے، حکومتیں، اعلیٰ عدالتوں میں اس کے شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوتی رہیں، جس پر تنظیم کو اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف ملتا رہا ہے۔

9 Comments
  1. گمنام سپاہی says

    ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیں

    ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں

  2. گمنام سپاہی says

    یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں

    غموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں

  3. گمنام سپاہی says

    یہ وہ ہی ہیں نا جس سے انڈیا جلتا تھا ؟
    یہ وہ ہیں جن کا نام سن کر امریکا ہل جاتا تھا.
    یہ وہ ہی ہیں نا جو کشمیر میں مصیبت ذدہ لوگوں کی مدد کرتے تھے؟
    آج ان پر ہی انسداد دہشت گردی کا الظام لگایا جا رہا ہے.

  4. saleen bhai says

    جو دین عظمت کے لئے قربان کر دے زندگی
    جہاد اس کا نام ہے دلیروں کا یہ کام ہے

  5. mati ullah says

    سابقہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسیوں کی سزا آج محب وطن جیلوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔۔۔

  6. mati ullah says

    جب بھی اہل چمن کو ضرورت پڑی
    خون ہم نے دیا گردنیں پیش کیں

  7. mati ullah says

    آج کے دور میں لوگ چاہے طعنہ دیں یا ہمیں مجرم گردانیں لیکن اتنا یقین ہے کہ مؤرخ ہمیں لکھے بغیر آگے نہیں گزر سکتا…!!!
    #بےقصورمجرم

  8. Abdullah says

    ہمارے پاکستان ميں فيصلے اسلام و ملک کے دسشمنوں کے
    ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے ہميشہ پاکستان کا ساتھ ديا ہے پاکستان کے حق ميں بات کى ہے اور ہمارے پاکستان ميں ہميشہ ايسا ہے ہوتا ہے مجرموں کو رہا اور بے قصوروں کو سزا
    اللہ کى لاٹھى بے آواز ہے

  9. Farooq Azam says

    آخری پیراگراف صورت حال کی درست عکاسی کر رہا ہے۔ بیرونی دباؤ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.