”ہم 15 دن میں واپس آجائیں گے“، اٹلی میں جیل سے فرار کا انوکھا واقعہ

0

روم: اٹلی کی ایک جیل میں فرار کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھاگنے والے دو قیدیوں نے جیلر کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے 15 دن میں واپس آنے کا کہا ہے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق روم کی ربیبیا جیل میں قید دو کزن 40 سالہ ڈیوڈ زوکانووچ اور 46 سالی لیل احمتووچ اس ماہ کے آغاز میں جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے۔

بھاگنے سے قبل قیدیوں نے جیل حکام کے نام ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ ذاتی وجوہات کی بناء پر ہم جیل سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کے بچوں کو گھر پر کچھ مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے کےلیے ان کا وہاں موجود ہونا ضروری ہے کیونکہ ان کی بیویاں بھی جیل میں قید جس کے باعث فی الحال کوئی اور ایسا نہیں جو ان معاملات کو سنبھال سکے۔

دونوں قیدیوں نے خط کے آخر میں کہا کہ ہم صرف پندرہ دنوں کے لیے جیل سے فرار ہورہے ہیں اور جب معاملات حل ہوجائیں گے تو ہم خود ہی جیل واپس آجائیں گے۔

اطالوی پولیس نے دونوں مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ زوکانووچ اور احمتووچ فراڈ اور جعلسازی کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں، دونوں کی سزا 2029 تک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.