شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار

0

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربتایا کہ جمعرات سےان کی  طبیعت  ناسازتھی اورجسم میں درد بھی ہو رہا تھا جس پر میں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ بدقسمتی سے مثبت آیا ہے۔

شاہد آفریدی نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

شاہد آفریدی کے کورونا کے شکار ہونے کی خبر پردنیا بھر سےان کے مداح اور ساتھی کھلاڑی اورکرکٹ کے کھيل سے وابستہ برادری آفريدی کی جلد صحت یابی کے ليے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.