سعودی عرب جانے والوں کیلئے قرنطینہ کی پالیسی نافذ

0

ریاض: سعودی عرب نے بھی بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے گھر پر قرنطینہ کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کا ائیر پورٹس پر طبی معائنہ کیا جائے گا، اور اگر ان میں بظاہر کورونا کی کوئی علامت نہ ہوئی تو انہیں گھروں پر قرنطینہ کی ہدایت کے ساتھ جانے دیا جائے گا، تاہم ان مسافروں کا مکمل ڈیٹا حکام اپنے پاس رکھیں گے اور ان کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔

شہریوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں قرنطینہ کے دوران اہل خانہ سے دور رہیں گے۔

دوسری جانب اگر کسی مسافر میں کورونا کی علامت پائی گئی تو اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور رپورٹ پازیٹو آنے کی صورت میں اسے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.