کورونا ویکیسن میں مائیکرو چپ لگانے کے سازشی نظریات پر بل گیٹس کا قہقہہ

0

نیویارک :کورونا بحران کے آغاز سے ہی سازشی نظریات کے  حامل لوگ اس قدرتی وبا کو   انسانوں میں چپ لگانے  کا شیطانی منصوبہ قرار دیتے  چلے آرہے ہیں اور اس کیلئے  مائیکرو سافٹ کے بانی اوردنیا کے دوسرےامیر ترین  شخص بِل گیٹس کا نام لیا جاتا رہا   ہے۔

بل گیٹس اس حوالے سے اب تک خاموش تھے، لیکن اب آخر کار انہوں نےاس سازشی نظریے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے، انہوں نےکورونا وائرس کی ویکسین کے ساتھ لوگوں میں مائیکرو چِپ لگانے کےنظریے کو  مذاق اور احمقانہ قرار دیاہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہاکہ جس انداز میں یہ بات پھیلائی جارہی ہے،آپ اس کو  مذاق  سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے ، میرا کبھی مائیکرو چپ طرز کی کسی چیز سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔

 بل گیٹس کا کہنا  تھا  ایسے  احمقانہ  سازشی خیالات کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  کرونا بحران کے آغاز سے ہی  سازشی نظریات پر  یقین رکھنے والے  افراد  یہ باتیں  پھیلاتے رہے ہیں کہ بل گیٹس کورونا کی ویکسین تیار کروا رہے ہیں، جس میں وہ ایسی مائیکرو چپ شامل کر دیں گے  ، جس کے ذریعے وہ دنیا کی پوری آبادی کا سراغ لگا سکیں گے اور اس کو کنٹرول کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.