عرب امارات فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کو تیار

0

تل ابیب:ایسے وقت میں جب اسرائیل مغربی کنارہ اور وادی اردن کواگلے ماہ جولائی میں مکمل ہضم کرنے جارہاہے اور فلسطینی اتھارٹی اسرائیل اور امریکہ سے تمام روابط توڑنے کا اعلان کر چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات اسرائیل کی حمایت میں سامنے آرہا ہے اور اسرائیل سے خفیہ تعلقات کو منظر عام پر لےآیا ہے،یو اے ای نے پہلی بار اپنے شہریوں کے ساتھ اتحاد ائیر کی پرواز اسرائیل بھیجی ہے۔

اسرائیلی حکام نے اتحاد ائیر کی پرواز کی تصدیق کردی ہے،ردعمل جانچنے کیلئے اس پرواز کو فلسطینیوں کیلئے امدادی پرواز کا نام دیا گیا ہے،تاہم فلسطینی اتھارٹی اس پرواز اور امداد سے لاعلم نکلی۔

 فلسطینی وزیراعظم محمد شہیت کا کہنا ہے کہ یواےای حکومت نے امداد بھیجنے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا، اگر وہ امداد بھیجنا چاہتے تھے تو ہم سے رابطہ کیا جاتا،جیسا کہ چین نے امداد بھیجنے کیلئے ہمارے ساتھ کوآرڈی نیشن کی تھی۔

رام اللہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا عرب امارات کی پرواز کی اسرائیل آمد ہمارے لئے سرپرائز ہے،اس دوران یواےای کو اسرائیلی حکومت نے پہلاعرب خلائی مشن بھیجنے کے منصوبے پر مبارکباد دی ہے،جو دونوں ملکوں کے تعلقات میں گرمجوشی کا ایک اور اشارہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.