امریکی خاتون کے معاملے پر حامد میر کی سوشل میڈیا پر چھترول

0

اسلام آباد:اینکر حامد میرایک بار پھر  سوشل میڈیا پر چھترول کروا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے دور میں عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پرمیسجز بھیجنے کے الزامات  کو سنگین معاملہ قرار دینے والے حامد میر نے جب پی پی پی قیادت پر زیادتی اور ہراسانی کے الزام لگانے والی امریکی صحافی سنتھیا رچی   کا معاملہ غیر اہم قرار دیا،تو لوگوں نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور حامد میر کو منافق اور دوغلہ  کے خطاب دے ڈالے ۔

انہوں نے حامد میر کو شرمندہ کرنے کیلئے ان کے  پروگرام کےپرانے کلپ اور نیا کلپ جوڑ کر چلادئیے،لوگوں نے لکھا کہ حامد میر صاحب آپ نے عائشہ  گلالئی  کے ساتھ پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ  وہ میسجز  دیکھے ہیں،جو عمران خان نے گلالئی کو کئے تھے ،لیکن آج تک نہ تو آپ اور نہ ہی گلالئی وہ میسجز سامنے لاسکے۔

دوسری طرف امریکی خاتون تو تصاویر سامنے لے آئی ہے اور مزید شواہد موجود ہونے  کی بھی بات کررہی ہے لیکن آپ نے اس کو غیر اہم قرار دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.