پیپلزپارٹی کا اوورسیز پاکستانیوں پر الزام،زلفی بخاری کا کرارا جواب
اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے دیا ،جس پر حکومت کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا،اور اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا قابل فخر اثاثہ قرار دیا گیا۔
تفصیلات پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹ میں ملک میں کورونا پھیلانے کا ذمہ دار اوورسیز پاکستانیوں کو قرار دیا،انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئےقرنطینہ اور لازمی ٹیسٹ کی شرط ختم ہونے پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ ملک میں 21 فیصد کورونا کے کیسز کا تعلق بیرون ملک سےآنے والے افراد سے ہے۔
Is this why u have officially allowed all passengers from incoming international flights to enter borders, go home, without any testing? 21 % of cases r from outside. This is a policy now. Tell me it’s not true ? It will make Pakistan the new home, breeding ground for coronavirus pic.twitter.com/MQLvzKKeIn
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) June 7, 2020
شیری رحمان کے ٹوئٹ کے جواب میں معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نےکہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کورونا پھیلنے کا ذمہ دار قرار دینا بند کریں،آُپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ 21 نہیں صرف 6 فیصد کیسز کا تعلق بیرون ملک سے آنے والے افراد سے ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی غلطیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، پیپلزپارٹی جھوٹ بولنا بند کرکے سندھ کے عوام پر توجہ دے۔