بھارت کو ڈرانے کیلئے چین کی بڑی مشقیں،ہزاروں فوجی شریک

0

بھارت کو ڈرانے کیلئے چین کی بڑی مشقیں،ہزاروں فوجی شیک

بیجنگ: چین نے بھارت کو ڈرانے اور اس پر مزید دھاک بٹھانے کیلئے بڑی مشقیں شروع کردی ہیں۔

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے ان مشقوں کو بھارت کے ساتھ لداخ میں جاری کشیدگی سے جوڑ کر نئی دہلی کو اپنی فوجی طاقت کا براہ راست پیغام دیا ہے۔

چین کے وسطی صوبے ہوبائی میں ہونے والی مشقوں میں ہزاروں پیرا ٹروپر اور بلندی پر جنگ میں استعمال ہونے والی آرمرڈ گاڑیاں شامل ہیں۔

مشقوں کیلئے جس علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے، اس کا محل وقوع بھی لداخ جیسا ہے۔

اخبار کے مطابق چینی فوج نے مشقوں کیلئے ہزاروں فوجیوں کی بلندچوٹیوں پر مشتمل علاقے میں منتقلی کا عمل گھنٹوں میں مکمل کیا، جو اس بات کا اظہار تھا کہ چین ضرورت پڑنے پر اپنی سرحدوں پر سرعت کے ساتھ کمک بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مشقوں میں فوجیوں کی منتقلی کیلئے سول طیارے، ریلوے کے ساتھ پیراٹروپر اتارنے کیلئے فضائیہ کو استعمال کیا گیا۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہوبائی صوبہ کورونا سے شدید متاثرہ تھا، تاہم اب یہاں وبا پر مکمل قابو پایا جاچکا ہے اور مشقوں کے لئے تیار ہے۔

ائر بورن بریگیڈ کے تربیتی شعبہ کے سربراہ کرنل ماو لی کا کہنا ہے کہ ان مشقوں نے نہ صرف فوجیوں کی تیزی سے نقل و حرکت کی صلاحیت کا اظہار کیا گیا ہے، بلکہ اس عمل میں سول طیاروں کی شمولیت ہمارے ٹرانسپورٹ کے ذرائع بڑھانے کا سبب بنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.