نئے قونصلر جنرل فرینکفرٹ زاہد حسین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0

فرینکفرٹ: قونصلر جنرل زاہد حسین نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قونصلر جنرل فرینکفرٹ نے چارج سنبھالنے کے موقع پر پاک جرمن پریس کلب کے صدر، چئیرمین جہان میڈیا گروپ جرمنی سلیم پرویز بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد جن میں سینئر نائب صدر پاک جرمن پریس کلب نذر حسین، ایم ڈی جہان میڈیا گروپ جرمنی اظہر کیانی، اور اینکر پرسن راجہ ناصر سے ملاقات کی۔

صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل زاہد حسین نے کورونا وائرس کے دوران قونصلیٹ جنرل پاکستان فرینکفرٹ کی کارکردگی کے متعلق تفصیل سے بات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ covid19 کے دوران بھی ہر ممکنہ خدمات سر انجام دیتا رہا اور لاک ڈاٶن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ کی تجدید کے لئیے اپوائنٹمنٹ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔

جس کے تحت آپ ہماری ویب سائٹ سے تمام تر تفصیلات اور بذریعہ ای میل اور ٹیلفون اپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔

دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے انہوں نے کہا جلد ہی ہماری ویب سائٹ پر معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔

پی آئی اے کی اسپیشل فلائٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان فلائٹس کے ذریعے پاکستان کا سفر کرنا چاہتے ہیں قونصلیٹ جنرل سے رابطہ کریں تاکہ ہم پی آئی اے یہاں سے پاکستان کا سفر کرنے والے مسافروں کے بارے آگاہ کر سکیں۔

زاہد حسین نے دور دراز علاقوں سے سفر کر کے آنیوالے پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خاتمہ کے بعد ہماری موبائل ٹیم مختلف علاقوں کا دورہ کیا کرے گی تاکہ ہم پاکستانی کمیونٹی کے پاسپورٹ و دیگر مسائل کو ان کی دہلیز پر پہنچ کر حل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر قونصلیٹ میں وہی افراد تشریف لائیں جن کے پاس اپوائنٹمنٹ ہو۔

قونصلر جنرل نے کہا کہ ہمارا کام پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہے اور ہماری پوری کوشش ہے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.