سنتھیا رچی کا اکاوئنٹ بند کرنے سے ٹوئٹر کا انکار

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست پر ٹوئٹر نے امریکی خاتون بلاگر کا ٹوئٹر اکاٶنٹ بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی قیادت کو امریکی بلاگر اور فلم میکر سنتھیا رچی کیخلاف کارروائی میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور ٹوئٹر انتظامیہ نے پی پی پی کی شکایت پر سنتھیا رچی کے ٹوئٹر اکاوئنٹ کو بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ پی پی پی قیادت نے امریکہ میں ان کےگھر کا پتہ اور فون نمبر لیک کردیا ہے، جس پر روزانہ دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، لیکن وہ اس سے پریشان نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی پی پی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں،کیوںکہ دھمکیاں دینے والوں کے علاوہ کچھ ایسے لوگ بھی ان سے امریکی نمبر کے ذریعہ رابطے مںی آئے ہیں،جو پی پی پی قیادت کےبارے میں معلومات رکھتے ہیں اور ان تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.