امریکی بلاگر سنتھیا رچی اور پیپلز پارٹی کے درمیان جنگ کا آغاز کیسے ہوا؟

0

اسلام آباد:امریکی بلاگر سنتھیا رچی اور پیپلزپارٹی قیادت میں جنگ کیسے شروع ہوئی، اکثر لوگ اس سوال کا جواب تلاش کرتے نظر آتے ہیں ، اور پی پی کے حامی اور کچھ دیگر عناصر تو اسے حکومتی اداروں کی سازش بھی قرار دینے سے دریغ نہیں کررہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس جنگ کا آغاز ایک ٹوئٹ سے ہوا تھا۔

جی ہاں سنتھیا رچی نے بے نظیر بھٹو کےبارے میں ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس پر پی پی بھڑک اٹھی اور پھر کیا تھا، سنتھیا بھی ون مین وومن آرمی بن کر میدان میں آگئی، ہوا کچھ یوں تھا کہ جس روز ملک ریاض کی بیٹیوں کی ویڈیو سامنے آئی،جس میں وہ ماڈل عظمیٰ خان کو اپنے گارڈز سے زیادتی کا نشانہ بنوانے کی دھمکی دے رہی تھیں، اس روز سنتھیا نے ٹوئٹ کیا کہ یہ پاکستانی سیاسی کلچر میں پہلے سےموجود ہے، اور یہ کہ بے نظیر بھٹو بھی اپنے گارڈز کو اس طرح کے کام کیلئے استعمال کرتی تھیں۔

یہ ٹوئٹ تو بہت کم لوگوں کی توجہ حاصل کرپایا ،لیکن اس کے بعد پیپلزپارٹی نے سنتھیا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو کارروائی اور اس کے ویزے کی منسوخی کیلئے درخواستیں بھی دے دی گئیں، جس پر سنتھیا بھی سامنے آگئیں۔

امریکی خاتون نے بلاول اور ان کے انگریز دوست ڈیوڈ جیمز کی بے تکلفانہ تصاویر شئیر کرتے ہوئے پی پی قیادت سے سوال کیا کہ آخر ڈیوڈ جیمز اور بلاول کا ایسا کیا رشتہ ھے جس کی بنیاد پر ڈیوڈ جیمز کئی سالوں سے بلاول ہاؤس میں بلاول کیساتھ رہائش پذیر ہیں ؟۔

اس کے بعد تو سنتھیا نے پی پی پی کے ان تمام رہنماٶں کو نشانے پر رکھ لیا، جو ان کیخلاف پوسٹیں کررہے تھے ، اس نے صوبائی وزیر سعید غنی کو بھی چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ 2008 کے اثاثے اور موجودہ اثاثے قوم کے سامنے لے آٶ۔

انہوں نے سعید غنی کے مرحوم والد پر بھی منشیات فروشی کا الزام لگادیا۔

ایک اور پی پی پی وزیر تیمور تالپور کی قابل اعتراض تصاویر سامنے لے آئیں، تیمور تالپور نے انہیں جعلی قرار دیا تو سنتھیا نے انہیں چیلنج کیا کہ وہ قران پر ہاتھ رکھ کر تصاویر جعلی قرار دیں، وہ انہیں ڈی لیٹ کردیں گی۔

انہوں نےکہا کہ یہ تصاویر ان کی بیویوں ثنا اور سنبل کی نہیں ہیں، کہیں یہ حیدر آباد کی ببلی تو نہیں؟، تیمور تالپور پر اپنی معلومات جتاتے ہوئے سنتھیا نے مزید لکھا کہ آپ کی چھوٹی بیوی سنبل تو ابھی کراچی یونیورسٹی کی طالبہ ہے ناں۔

اس کے بعد سنتھیا نے سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلی کے مشیر مرتضی ٰ وہاب کی بھی کچھ غیر ملکی خواتین کے ساتھ تصاویر جاری کردیں، اور ان سے یہ سوال بھی کیا کہ ایم کیو ایم کے مفرور رہنما بابرغوری سے ان کا کیا تعلق ہے ؟۔

انہوں نے سوال کیا کہ بابرغوری آج کل کیا کارروبار کررہے ہیں، اور مرتضیٰ وہاب کا اس میں کیا کردار ہے؟۔

سنتھیا یہاں نہیں رکی بلکہ اس نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج اور شرمیلا فاروقی کی ایک پارٹی میں تصاویر بھی شئیر کردیں۔

ایم این اے شازیہ مری نے تنقید کی تو ان پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی خفیہ بیوی ہونے کا الزام لگادیا۔

سینیٹر سحر کامران نے جواب دیا تو سنتھیا نے کہا کہ آپ وہی ہیں ناں جنہیں پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ سے ایک لاکھ ستر ہزار ریال کی کرپشن پر برطرف کیا گیا تھا۔

سنتھیا جو بھی الزام لگارہی ہیں، وہ یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ اس کے پاس تمام شواہد موجود ہیں اور وہ کسی بھی تحقیقات میں یہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کے الزامات میں کتنی جان ہے ،اور کتنی نہیں ،اس سے قطع نظر انہوں نے پی پی پی کی قیادت کو پریشان ضرور کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.