بھارتی پابندیاں دھری رہ گئیں، ’’یوم خالصتان‘‘ پر سکھوں کے بھرپور مظاہرے

0

امرتسر: بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں سکھ آج ’’یوم خالصتان ‘‘ منارہے ہیں، جس کےدوران سکھوں کےآزاد وطن کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا عزم کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 6 جون 1984 کو بھارتی فوج نے سکھوں کے مقدس مقام اکالی تخت پر چڑھائی کی تھی اور یہ دن اسی مناسبت سےمنایا جارہا ہے ، جس میں بھارتی ظلم کیخلاف کھڑا ہونا کا پیغام سکھ قوم کو دیا جارہا ہے۔

یوم خالصتان کے موقع پر بھارتی حکومت نے اجتماعات پر پابندی لگادی تھی ،تاہم پابندی کی پروا نہ کرتے ہوئے ہزاروں سکھ جمعہ کو ہی مقررہ مقامات پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے آزادی کیلئے ارداس شروع کردی۔

سکھوں کی جانب سے اس موقع پر آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے اور بھارت مردہ باد سےفضا گونجتی رہی۔

کرتار پور راہداری کھلنے سے بھی سکھوں کو نیا جوش اور ولولہ ملا ہے، اور اب بھارت نے کرونا کے نام پر اس راہداری کو بند کیا ہے، تو اس پر بھی سکھ قوم بہت ناراض ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا بحران کے باوجود کرتاپور راہداری بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن مودی حکومت نے ازخود راہداری سےسکھ یاتریوں کی آمد روک دی ہے۔

خالصتان کیلئے جن مقامات پر بڑے اجتماعات ہورہے ہیں ان میں اکالی تخت، ہرمندر صاحب، گولڈن ٹیمپل، آٹا منڈی اور امرتسر شامل ہیں جبکہ دیگر مقامات پر بھی اجتماعات ہورہے ہیں۔

دل خالصہ کے ارکان نے بھی مقدس مقام پر بھارتی فوج کی چڑھائی کے 36 برس مکمل ہونے پر علامتی احتجاجی ریلی نکالی ہے۔

اس موقع پر دل خالصہ کے صدر ہر پال سنگھ چیمہ نے کہا کہ ہم بھارت کو بتادینا چاہتے ہیں کہ سکھ قوم اپنے شہیدوں کو نہیں بھولی اور نہ ہی ہم اپنے بھائیوں کو بے دردی سےقتل کرنے والوں کو بھولے ہیں۔

انہوں نے سکھوں پر زور دیا کہ وہ 6 جون کو بھرپور طریقے سے ’’یوم خالصتان ‘‘ منائیں۔

دوسری جانب خوفزدہ بھارتی حکومت نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شکایات درج کروائیں کہ سکھ ہیش ٹیک پر پابندی لگائی جائے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام سمیت کچھ کمپنیوں نے سکھ ہیش ٹیگ پر پابندی بھی لگادی تھی، تاہم بعد ازاں انسٹا گرام نے اس پر معذرت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے لیا اور کہا کہ ان کا قطعی یہ مقصد نہیں تھا کہ سکھ کمیونٹی کی آواز دبائی جائے ،آئندہ اس طرح کی پابندی نہ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا ،

اسی طرح فیس بک پر بھی سکھ ہیش ٹیگ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.