ٹھٹھہ: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے سات بچے ڈوب کر جاں بحق

0

سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں  جھرک کےقریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے سات بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے 50کلو میٹر دور جھرک کے نواحی گاؤں دائم مری کے رہائشی ایک ہی برادری کے سات بچے  دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے ڈوبنے والے تمام بچوں کی لاشیں نکال کر جھرک ہسپتال منتقل کردیں،، ڈوپنے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔

 تمام بچوں کا تعلق مری برادری سے ہیں جبکہ بچوں کی عمریں 6سے دس سال کے اندر ہیں۔

جاں بحق بچوں میں 7سالہ کونج مری،4سالہ بےنظیر،9سالہ عامر،6سالہ رفیق مری،7سالہ رحیم،مری اور 4سالہ اعظم مری شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.