ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا

0

امارات ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائنز کیلئےفضائی آپریشن بحال کرنے کے بعد امارات ایئرلائنزنےپاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے پروازیں چلانے والی واحد غیر ملکی ائیرلائن نے پروازیں بند کردیں

امارات ائیر لائنز نےپاکستان اوردبئی کے درمیان فضائی آپریشن کی بحالی کاشیدول جاری کردیا ہے،شیڈول  کےمطابق فضائی آپریشن  8 جون سے بحال کیا جائے گا جب کہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ایئرلائن کراچی سے دبئی کے لئے 7، لاہورسے 5 اور اسلام آباد سے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.