سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے مزید 15 پروازوں کا اعلان

0

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت پر سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئےمزید15پروازوں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےقومی رابطہ کمیٹی (این سی سی)کے اجلاس میں بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،جس کے بعدپی آئی اے نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کیلئےخصوصی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے  بتایا کہ حکومت  خصوصی پروازوں کی تعداد دگنی کرنے جارہی ہے اور اگلے ہفتے سے  پاکستانیوں کو واپس لانے کا عمل تیز کردیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے  بھی 1780 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے ، انہوں نے  بتایا کہ اگلے 10 روز کے دوران  سعودی عرب سے 15 خصوصی پروازوں کے ذریعہ37 سوسے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، اس کیلئے پی آئی اے بڑے طیارے استعمال کرے گی ، سعودی عرب سے پاکستانیوں کی میتوں بھی واپس لائی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.