پاکستان کیلئے غیر ملکی ائیر لائنز کا فلائٹ آپریشن شروع

0

حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے اور فضائی حدود کھولے جانے کے بعد آج سے غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے 370 مسافروں کو لے کر ایمرٹس ائیر لائن کی پرواز ای کے 608 مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ پر کراچی کیلئے روانہ ہوئی اور  شام 6:10 پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کی۔

دبئی واپسی پر اس پرواز ای کے 609 سے 41 مسافر سفر کریں گے جس کی روانگی ساڑھے 7 بجے شیڈول ہے۔

کراچی سے دبئی جانے کیلئے جناح ٹرمینل پہنچنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی جبکہ سامان پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

دوسری جانب قطر ائیر لائن کی پرواز بھی رات ڈیڑھ بجے کراچی پہنچ رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.