سعودی عرب میں رومال اور نقاب  ماسک   کے متبادل کےطور پر قبول

0

ریاض :سعودی  حکومت نے سر ڈھانپنے والے روما ل اور خواتین کے نقاب کو  ماسک کا متبادل تسلیم کرلیا ہے ،رومال کے ذریعہ چہرہ ڈھانپنے والے مردوں اور نقاب پہنی خواتین  کیلئے ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے  کرونا ایس او پیز کے تحت  عوامی مقامات  پر ماسک کو لازمی قرار دیا ہے اور ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا،تاہم اب سعودی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ سرڈھانپے کے لیے استعمال ہونے والا رومال  اور خواتین نقاب کو  بطور ماسک  استعمال کرسکتی ہیں ۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چہرہ اور ناک ڈھانپنے  کی ضرورت پوری کرتے ہوئے  انہیں  ماسک  ہی تصور کیا جائے  گا اور ایسے  افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.