پاکستان سے محبت کی مثال بھارتی مسلم ٹیچر کو مہنگی پڑگئی

1

دہلی: بھارت میں مسلم خاتون ٹیچر طلبا کی آن لائن کلاس کے دوران پاکستان کی مثال دینے پر زیر عتاب آگئی ، متعصب بھارتی حکام نے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتر ہردییش کے شہر گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی شاداب خانم کو معطل کرکے اس کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خاتون ٹیچر کی جانب سے معذرت کو بھی قبول نہیں کیا گیا۔

پبلک سکول گورکھ پور کی ٹیچر شاداب خانم نے آن لائن کلاس میں بچوں کو اسم کی چند مثالیں واٹس ایپ کی تھیں۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شاداب خانم نے بچوں کو ایسی مثالیں بھیجیں جن سے پاکستان اور پاک فوج کیلئے محبت جھلکتی تھی، ان میں سے ایک میں پاکستان کو پیارا ملک قرار دیا گیا تھا، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شاداب خانم کا کہنا ہے کہ انھوں نے گوگل پر سرچ کر کے مثالیں دی تھیں، اور اعتراض آںے پر معافی بھی مانگ لی تھی۔

1 Comment
  1. Ashab saeed says

    اللہ ان متعصب عقل کے اندھوں کو ہدایت دے آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.