پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

0

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

قومی ائیر لائن کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہونے ہونےکی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کراچی ائیرپرٹ پر لینڈنگ سے ایک منٹ قبل ماڈل کالونی کی رہائشی کالونی میں گرکر تباہ ہوگیا ہے۔

طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے سے وہاں موجود گھروں کو بھی آگ لگ گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل قریب موجود رہائشی عمارتوں کی چھتوں سے ٹکرایا جس سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گھروں کی چھتوں پر بھی آگ لگ گئی جب کہ طیارہ گرنے کے بعد علاقے میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

حادثےکا شکار طیارے میں 98 سے زائد افراد سوار تھے جن میں 91 مسافر جب کہ 06 عملے کے ارکان شامل تھے۔

طیارے کے کپتان کا نام سجاد گل ہے جب کہ  عملے میں عثمان اعظم ، فرید احمد، عبدالقیوم اشرف ، ملک عرفان رفیق اور  مدیحہ ارم شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.